اگر ریفرنڈم میں ہنگامہ آرائی ہوئی تو وہ فوجی مداخلت کے لیے تیار ہیں: عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی

 اگر ریفرنڈم میں ہنگامہ آرائی ہوئی تو وہ فوجی مداخلت کے لیے تیار ہیں: عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی

بغداد :عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ اگر ملک کی کرد آبادی کی جانب سے منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں ہنگامہ آرائی ہوئی تو وہ فوجی مداخلت کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عبادی کا کہنا تھا کہ آزادی کے بارے میں کرد ووٹ خطرناک کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے، جس سے عراقی اقتدارِ اعلی کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے جبکہ ریفرنڈم کرانے کی کوشش ''آگ سے کھیلنے'' کا معاملہ بن سکتا ہے، جو 25 ستمبر کو کرد نیم سرکاری خطے کے تین صوبوں کے اندر منعقد ہونا ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ آزاد ریفرنڈم کرانے کا عراقی کرد منصوبہ فحش غلطی ہوگی۔ہم تعزیرات عائد نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر بات وہاں تک پہنچی تو ترکی اقدام کرے گا۔