لاہور: دنیا میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے گروپ ویڈیو کالنگ کیلئے بون فائر(Bonfire)نامی یپلی کیشن متعارف کروادی۔
فیس بک نے یہ ایپلی کیشن ڈنمارک میں آئی او ایس صارفین کے لیے ہی جاری کی ہے۔بون فائر سے صارفین ایک ساتھ بہت سے لوگوں کے ساتھ ویڈیو چیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن Houseparty ایپ کی طرح ہی ہے، جو آج کل نوجوانوں میں خاصی مقبول ہے۔اس فیس بک ایپ سے صارفین ویڈیوز پر سنیپ چیٹ کی طرح ایفکٹس بھی شامل کر سکتے ہیں۔اس کی تصاویر کو انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر شیئر کر سکتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایپلی کیشنز کی فیملی ،بشمول میسنجر سے گروپس، افراد یا خاندان کے مابین ویڈیو چیٹ فراہم کرنے کا زبردست تجربہ رکھتے ہیں۔ فیس بک نے کہا کہ ہماری دلچسپی لوگوں کے ٹیکنالوجی کے استعمال کے طریقہ کار پر ہےاور اس میں کہ ہم لوگوں کو کیسے ایک زبردست تجربہ فراہم کر سکتے ہیں۔فیس بک کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے ڈنمارک میں ایک ایپ ، بون فائر ،کے تجربات شروع کیے ہیں اور اس وقت ہم مزید کچھ شیئر نہیں کرسکتے۔