کابل :افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں9 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ ننگرہار کے ضلع رجن میں افغان فورسز نے داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس میں 9جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ اس کارروائی میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردئیے ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ ان فضائی حملوں میں داعش کے دہشتگردوں کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت جلال آباد اور اس کے ملحقہ مومنددادا اور ضلع بائی کوٹ میں دھماکہ خیز مواد بھی ناکارہ بنایا گیا ہے۔