فلم ”بھومی“ میں سنی لیون کے گانے پر قینچی چل گئی

10:06 PM, 18 Sep, 2017

ممبئی : بھارتی فلموں کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری نے والے سنسر بورڈ نے سپر سٹار سنجے دت کی فلم ”بھومی “سے سنی لیون کے آئٹم سونگ کے متعدد مناظر کاٹ کر اسے مختصر کر دیا۔
بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی سنسر بورڈ نے فلم بھومی سے 12 قابل اعتراض مناظر کٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس حوالے سے ہدایتکار اومنگ کمار نے کہا ہے کہ ان کی فلم حساس موضوع پر مبنی ہے اور وہ جانتے تھے کہ ایسا ہونے والا ہے اس لئے فلم میں کچھ تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔

خیال رہے کے فلم مام بھارت، پاکستان، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں شاندار بزنس کر چکی ہے۔

مزیدخبریں