14 پاکستانی پناہ گزینوں کو گھناﺅنی قید سے آزاد کرا لیا گیا

14 پاکستانی پناہ گزینوں کو گھناﺅنی قید سے آزاد کرا لیا گیا

ایتھنز: یونانی پولیس نے 14 پاکستانی پناہ گزینوں کو ان کے ہم وطنوں کی قید سے آزاد کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق یونانی پولیس کا کہنا تھا کہ 14 پاکستانی پناہ گزنیوں کو ان کے 5ہم وطنوں کی قید سے آزاد کرا لیا گیا ہے، جنھوں نے ان لوگوں کو پیسے کے مطالبے کیلئے قید کر رکھا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ تمام 14 افراد 12 ستمبر کو ترکی کی سرحد سے یونان داخل ہوئے تھے اور انھوں نے اس سفر کیلئے 1500 یورو (1790ڈالر) فی کس ادا کیے تھے لیکن انھیں تسلسلونیکی کے علاقے میں واقع ایک الگ تھلگ گھر میں لے جا کر قید کر لیا گیا اور ان سے رہائی کے عوض مزید 450 یورو کا مطالبہ کیا گیا۔
15ستمبر کو ایک شخص قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور اس نے پولیس کو بتا دیا کہ انھیں پکڑنے والوں نے دھمکی دی ہے اور تشدد کا تشدد کا نشانہ بھی بنایاہے جس کے بعد پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔