ممبئی: بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈیکروز اداکار اکشے کمار کی مداح نکلیں۔ اپنی اس پسندیدگی کا اظہار انہوں نے اپنی تازہ گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اکشے کمار کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں،ان جیسی ورسٹائل اداکار بننا چاہتی ہیں جس کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور کام کے معاملے میں بھی ان کا اصول اپنائے ہوئے ہیں۔ سال میں تین یا چار فلمیں ہی سائن کرتی ہیں،اداکارہ نے مزید بتایا کہ نوجوانی کے دور میں بیگ میں ان کا پوسٹر لئے پھرتی تھیں،اداکارہ کی نئی فلم ڈینجرس کھلاڑی جلد ہی سینما گھروںکی زینت بنے گی۔