ممبئی : معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی کی بالی ووڈ گزشتہ دنوں ریلیز ہونیوالی فلم ”موم “ آئندہ ماہ روس، پولینڈ اور جمہوریہ چیک کے باکس آفس پر ریلیز کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق فلم ”موم “ بھارت، پاکستان، یو اے ای اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں 14جولائی کو ریلیز کی گئی تاہم فلم سازوں کے مطابق فلم مام روس میں 13 اسکرین، پولینڈ میں 9 اسکرین جبکہ جمہوری چیک میں 3 اسکرین کی زینت بنے گی۔فلم کو روس میں ریلیز کرنے کے لئے اس کی ڈبنگ روسی زبان میں بھی کی گئی ہے جسے آئندہ ماہ اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا۔اس فلم کی ہدایت کاری روی ادیاور نے انجام دی جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی ، اداکار اکشے کھنہ، نوازالدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی بھی شامل ہیں۔
بالی ووڈ فلم ”موم “ روس، پولینڈ اور جمہوریہ چیک میں آئندہ ماہ ریلیز کی جائیگی
09:22 PM, 18 Sep, 2017