بنکاک: تھائی لینڈ کی حکومت نے شراب اور سگریٹ پرٹیکس کا نفاذ کردیاجسے عوام نے گناہ ٹیکس کانام دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی حکومت نے ملک بھر میں ٹیکس ریونیو میں اضافے کے منصوبے کے تحت شراب اور سگریٹ پر ٹیکس کا نفاذ کیا ہے جسے عوام اورمقامی میڈیا نے اسے گناہ ٹیکس کا نام دیا ہے۔ اس نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد ملک میں شراب اور سگریٹ کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا جس کے ساتھ ساتھ ان اشیا کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ حکومت نے دکانداروں کو ذخیرہ اندوزی سے باز رہنے کی وارننگ دی ہے۔
تھائی حکومت نے گزشتہ ماہ نئی ٹیکس اسکیم کی منظوری دی تھی جس میں سگریٹ اور شراب کے علاوہ گاڑیوں، پرفیومز اور نائٹ کلبوں میں داخلے پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔