ممبئی : اجے دیوگن اور کرن جوہر میں ایک بار پھر ٹھن گئی، ایک ہی موضوع پر فلمیں بنانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کرن جوہر اور اجے دیوگن میں ابھی پرانی رنجشیں ختم بھی نہ ہوئی تھیں کہ ایک بار پھر ان کے درمیان ”کولڈ وار“ کا آغاز ہو گیا ہے۔ خبر کچھ یوں ہے کہ کرن جوہر اکشے کمار کے ساتھ بنانے جا رہے ہیں ”بیٹل آف ساڑہ گری“ پر فلم اور اسی پراجیکٹ کو اپنے بینر کے تحت اناﺅنس کر کے اجے دیوگن نے ڈکلیئر کر دیا ہے اوپن وار۔
یاد رہے کہ چند ماہ پہلے اجے دیوگن نے ہدایتکار کرن جوہر پر اپنی فلم”شیوے“ کو ناکام بنانے کا الزام عائد کیا تھا کیوں کہ کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ بھی ان ہی دنوں میں ریلیز کی گئی تھی جن میں اجے کی فلم سنیماﺅں کی زینت بنی تھی۔کرن جوہر اپنا پراجیکٹ دسمبر میں سیٹ پر لے کر جائیں گے۔