اگر فری ہوا تو پی ایس ایل ضرور کھیلوں گا : ہاشم آملہ

08:57 PM, 18 Sep, 2017

لاہور: حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم میں شامل اسٹار کھلاڑی ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ شاندار رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے گھر جیسا ماحول محسوس ہوا۔ورلڈ الیون کے میچز کیلیے کیے گئے انتظامات سے مطمئن رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے عمدہ کام کیا۔وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان پر دنیا کا اعتماد بحال ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے وقت ٹیسٹ کرکٹ میں مصروف ہوں گا۔اگر فری ہوا تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان سپر لیگ نہ کھیلوں۔

جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے کہا کہ جنوبی افریقا لیگ میں لاہور قلندرز کا حصہ بن کر اچھا لگا ہے۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لاہور قلندرز نے انجام دیا۔ لاکھوں کھلاڑیوں کیلیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام آسان کام نہیں۔

مزیدخبریں