عمران خان نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے نتائج کو قبول کر لیا

08:44 PM, 18 Sep, 2017

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں شکست کو تسلیم کر لیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا رہے ہیں۔

چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ این اے 120 میں ن لیگ کا ووٹ بنک ہونا اور پی ٹی آئی کا ووٹ بنک برقرار رہنا ہی پی ٹی آئی کی فتح ہے ۔پی ٹی آئی نے این 120 میں جڑیں نہ ہونے کے باوجود ضمنی الیکشن میں اچھا کارکردگی دکھائی جبکہ سرکاری وسائل کے استعمال کرنے کے باوجود مسلم لیگ ن کو کم ووٹ ملے ہیں ۔سابق پی ٹی آئی رہنما ضیاء اللہ آفریدی کے الزامات پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں کسی کو زبانی الزام پر پارٹی سے نہیں  نکال  سکتا ۔ ضیا اللہ آفریدی جب  پارٹی  میں تھے تو  الزام نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ ضیاءاللہ آفریدی کرپشن سےمتعلق ایک پیپردےدیں اس پرایکشن لوں گا۔

عمران خان نے چودھری نثار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار سے رابطے میں نہیں ہوں ۔ہم پر شیلنگ کرانے کی وجہ سے چودھری نثار پر غصہ ہے۔

مزیدخبریں