ممبئی: بالی ووڈ سپرسٹار عامر خان نے اپنی فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ ایک مرتبہ پھر اپنا روپ تبدیل کر لیا،عامر خان کا یہ نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر حال ہی میں عامر خان کی نئی فلم کی تصاویر وائرل ہوئیں جن میں ان کے بال بکھرے ہوئے اور کپڑوں پر مٹی لگی ہوئی ہے۔عامر خان کا یہ نیا روپ دیکھ کر شائقین حیرت زدہ رہ گئے ہیں کیونکہ اس سے قبل عامر خان پہلے کبھی اس روپ میں نظر نہیں آئے، تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ عامر ”ٹھگ آف ہندوستان“ میں چور یا دھوکے باز کے روپ میں نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ ”ٹھگ آف ہندوستان“ میں عامر خان اور امیتابھ بچن ایک ساتھ نظر آئیں گے جب کہ اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی ان کے ہمراہ فلم میں موجود ہیں۔