اظہرعلی ان فٹ ہونےکےباعث سری لنکا کیخلاف سیریز سے باہر

07:58 PM, 18 Sep, 2017

لاہور:سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز سےپہلے پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا لگ گیا ۔ٹاپ بیٹسمین اظہرعلی ان فٹ ہونےکےباعث سیریز سےباہرہوگئے۔اظہرعلی گھٹنے کی انجری کاشکار ہیں اور ڈاکٹروں  نے ایک ماہ آرام کامشورہ دیا ہے.

پاکستان نے سری لنکا  کے خلاف سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیتی کیمپ میں بلایا ہے جن میں ایک کھلاڑی اظہر علی بھی شامل ہیں جو کہ انجری کے باعث اب ٹیم کا حصہ نہیں رہے ان کی جگہ سمیع اسلم یا سلمان بٹ کو موقع مل سکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان ا ور  سری لنکا کے درمیان کے سیریز میں  2 ٹیسٹ میچز ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا واحد ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلا جائے گا ۔سیریز کا آغاز 28 ستمبر کا ٹیسٹ میچ سے ہو گا جو کہ شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظبہی میں کھیلا جائے گا ۔ 

مزیدخبریں