سہیل خان نے ”گاما پہلوان“ بننے کیلئے سخت محنت شروع کر دی

07:39 PM, 18 Sep, 2017

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کے بھائی اور معروف اداکار و ہدایتکار بننے کیلئے سہیل خان نے ”گاما پہلوان“ کا کردار نبھانے کیلئے جسم کو اسی شکل میں ڈھال لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہیل خان ایک ٹی وی سیریل میں”گاما پہلوان“ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ سہیل خان نے اس حوالے سے اپنے جسم پر سخت محنت شروع کر دی ہے تاکہ وہ ”گاما پہلوان“ کا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر سکیں۔ سہیل خان اس سیریل میں ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے۔
واضح رہے کہ غلام محمد بخش المعروف ”گاما پہلوان“ 1878 میں بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے اور 15 اکتوبر 1910ءکو انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کے نتیجے میں جنوبی ایشیائی سطح پر ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کیا، ان کا قد محض 5 فٹ 7 انچ تھا۔ گاما پہلوان تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے اور 1960 میں 82 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ گاما پہلوان کے حوالے سے ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز رشتے میں گاما پہلوان کی نواسی ہیں۔

مزیدخبریں