اسلام آبا د: جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر سوئزر لینڈ کے سفیر تھامس کولی کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مہم پاکستانی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ ہے جو کہ عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔پاکستان کی طرف سے یہ موقف اختیا ر کیا گیا کہ سوئز ر لینڈ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونا عالمی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سوئس حکومت اس کے خلاف فوری اور مﺅ ثرکارروائی کرے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور ایک دہشت گرد تنظیم کے ذریعے ایسی اشتہار ی مہم پاکستان کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ کسی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے۔
واضح رہے کہ جنیوا میں سوئزرلینڈ کی ایک اشتہاری کمپنی کے ذریعے دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے جگہ جگہ پاکستان مخالف بینزر آویزاں کئے ہیں۔ بینرز پر ”فری بلوچستان “ کی عبارت درج ہے جو کہ شہر کی بڑی شاہراہوں پر لگائے گئے ہیں۔