امریکہ کا کیوبا میں سفارت خانہ بند کرنے پر غور

06:18 PM, 18 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکہ نے کیوبا میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے پر غور شروع کردیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات پانچ عشروں کے تعطل کے بعد جولائی 2015 ئ میں بحال ہوئے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق کیوبا میں امریکی سفارت خانے کو بند کرنے پر غور کی وجہ سفیر سمیت سفارتی عملے کے 21 ارکان کے جسم میں سامنے آنے والی پراسرار علامات ہیں جن میں سب سے نمایاں ان افراد کی قوت سماعت کا متاثر ہونا ہے۔

ادھر کیوبا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ امریکی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ وہ غیر ملکی سفارتی عملے کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنے کے اصول پر سختی سے کاربند ہیں۔

مزیدخبریں