سلیکان ویلی: اگر آپ بھی فیس بک وال پر آنیوالی نوٹیفکیشن سے پریشان ہیں تو تیار ہو جائیں کیو نکہ فیس بک نے ان نوٹی فکیشنز کو عارضی طور پر معطل کرنے کیلئے ”سنوز ‘نامی زبردست فیچر متعارف کروادیا۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے میں مطابق یہ فیچر آپ کی وال پر دکھائی دینے والی کسی بھی پوسٹ کے بالائی حصے میں دائیں جانب موجود تین نقطوں (…) پر رائٹ کلک کرنے سے نمودار ہوگا۔آپشنز کے درمیان Unfollow/ Unfriend or Snooze کا آپشن بھی دکھائی دے گا جس میں سے Snooze کو سلیکٹ کرتے ہوئے آپ نہ صرف اس پوسٹ کو اپنی وال سے غائب کرسکیں گے بلکہ ایک خاص وقت تک کے لیے اس مخصوص فرد، پیج یا گروپ کی جانب سے کی جانے والی پوسٹیں آپ کی فیس بک فیڈ میں نظر نہیں آئیں گی۔ ”سنوز“ کا دورانیہ 24 گھنٹے سے لے کر 30 دن تک مقرر کیا جا سکتا ہے تاہم اسے آپ اپنی مرضی سے تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔
یہ سہولت خاص طور پر ایسے افراد اور کاروباری و تجارتی فیس بک پیجز کے لیے ہے جو ہر وقت کچھ نہ کچھ شیئر کراتے رہتے ہیں اور فرینڈ لسٹ/ فالوورز میں سے ہونے کی وجہ سے یہ سارے نوٹی فکیشنز آپ کی فیڈ میں مسلسل ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔ البتہ یہ افراد یا ادارے ایسے ہوتے ہیں کہ جن کی ہمیں ضرورت بھی پڑ سکتی ہے اس لیے ہم انہیں ان فرینڈ/ ان فالو بھی نہیں کرسکتے۔