جنیوا: بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کیساتھ مل کر جنیوا میں "آزاد بلوچستان" کے اشتہار لگا دئیے۔ پاکستان نے سوئس حکام سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
آزاد بلوچستان کے اشتہار جنیوا میں الیکٹرانک اشتہاری بورڈز اور بسوں پر بھی لگائے گئے ہیں۔ جنیوا میں پاکستانی مندوب نے احتجاجی مراسلے میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں "آزاد بلوچستان" کا نعرہ پاکستان کی سالمیت اورخود مختاری پر حملہ ہے۔
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی دہشتگرد تنظیم ہے جو بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث ہے۔ برطانیہ اس تنظیم جبکہ امریکہ بھی اس کے کئی نمائندوں کو دہشتگرد قرار دے چکا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے سامنے پاکستان دشمن عزائم انتہائی تشویشناک ہیں۔ سوئٹزرلینڈ حکومت پوری قوت کیساتھ دہشتگردوں سے نمٹے اور کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں اور اشتہاری کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں