تھائی لینڈ:اسلام کے علاوہ بہت ہی کم مذ اہب ایسے ہیں جن میں مردوں کو ایک سے زیادہ بیوی رکھنے کی اجازت ہے۔ایسا ہی ایک ملک تھائی لینڈ ہے جس میں ایک سےزیادہ بیوی رکھنا غیر قانونی ہےلیکن اس کے باوجود ایک تعمیراتی ٹھیکیدار نے نہ صرف 120 شادیاں کی ہیں بلکہ ان کے 28 بچے بھی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام بیویاں اس بات سے واقف ہیں اور خوش و مطمئن ہیں۔
تامبون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنسٹرکشن کا کام جیسے جیسے پھیلتا گیا ویسے ویسے میری بیویوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا گیا ۔ تامبون نے مزید یہ بھی بتایا کہ جہاں بھی میں گھر بناتا ہوں وہاں ایک گھر اپنے لیے بناتا ہوں اور اپنی نئی دلہن کو وہ گھر دے دیتا ہوں ۔
تامبون نے کہ میں نے جہاں جہاں تعمیرات کیں ہیں وہاں وہاں ایک شادی کی ہے۔ اور سب بیویوں کو ایک دوسرے کے بارے میں بتا دیا ہے۔