لندن : آپ نے بہت سے منفرد انداز میں لوگوں کو اپنی شادی کی تقریب مناتے ہوئے دیکھا ہو گا ۔ لیکن لند ن میں ہونے والی ایک شادی آپ کو حیرت میں ڈال دے گی۔
لند ن میں ایک جوڑے نے شادی کا نہایت ہی منفرد انداز اپنایا۔ شادی کی تقریب میں دلہا اور دلہن دونوں نے ہی باہمی اتفاق سے بھوت اور چڑیل کا روپ دھارا جب کہ تقریب کے شرکا نے بھی بھوت ،چڑیلوں اور خوفزدہ کرنے والے ملبوسات پہنے۔
زومبی تھیم کے پیش نظر دلہا دلہن سمیت حاضرین محفل نے میک اپ ایسا خوفناک کیا کہ دل دہل جائیں۔