تھیٹر کے فنکاروں نے شراب نوشی کو روز کا معمول بنا لیا

01:08 PM, 18 Sep, 2017

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں واقع سات بڑے تھیٹروں میں اداکاروں نے شراب نوشی کو روز کا معمول بنا لیا ۔ ذرائع کے مطابق تھیٹر میں سگریٹ اور شراب نوشی سمیت ہر قسم کے نشے پر پابندی ہوتی ہے مگر شراب کی لت میں مبتلا معروف کامیڈین اداکار گھروں سے ہی نشے کی حالت میں تھیٹروں میں پہنچتے ہیں۔

پھر نشے کی حالت میں ہی پرفارم کرتے ہیں جبکہ ڈرامہ پروڈیوسروں نے بھی فنکاروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ کثرت سے شراب نوشی کے باعث لڑائی جھگڑے ،تلخ کلامی اور جونیئر فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی بھی معمول بن گیا ہے ۔

اس صورتحال کے باعث تھیٹر کی اداکارائیں بھی شراب نوشی کرنے والے فنکاروں سے دور دور رہتی ہیں ۔ اس حوالے سے تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے فنکار دوسرے اداکاروں کے لئے بھی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ، ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈراموں کی کاسٹ سے فارغ کر دینا چاہیے ۔

مزیدخبریں