کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں 9 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ننگرہار کے ضلع رجن میں افغان فورسز نے داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس میں 9 جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق ان فضائی حملوں میں داعش کے دہشگردوں کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت جلال آباد اور اس کے ملحقہ مومن دادا اور ضلع بائی کوٹ میں دھماکہ خیز مواد بھی ناکارہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں عسکریت پسندوں اور فوج کے مابین گزشتہ سالوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں