ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس میں عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد

12:52 PM, 18 Sep, 2017

کوئٹہ: سیشن عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس میں بلوچستان اسمبلی کے رکن عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد کر دی۔ رواں سال جولائی میں کوئٹہ میں عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی تلے آ کر ٹریفک سارجنٹ عطااللہ جاں بحق ہوا تھا تاہم پولیس نے معاملہ دبانے کی کوشش کی لیکن چیف جسٹس پاکستان کے از خود نوٹس لینے پر ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

عبدالمجید اچکزئی کو آج کوئٹہ کی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان پر کیس میں فرد جرم عائد کی تاہم عبدالمجید اچکزئی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ عبدالمجید اچکزئی نے کیس میں ضمانت کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں