سعودی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کو مزید ایک ماہ کی مہلت دیدی

11:51 AM, 18 Sep, 2017

ریاض: سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن واپسی کی مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستان سفارتخانے کے باوثوق ذرائع کے مطابق اس مدت کا آغاز 16 ستمبر سے ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 4 ماہ کی مہلت کا اختتام 24 جولائی کو ہوا تھا۔ حج موسم کے بعد مزید مہلت دی جا رہی ہے۔ سفارتخانہ پاکستان نے مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم اپنے وطن کے تارکین پر زور دیا کہ وہ اس توسیع سے فائدہ اٹھائیں اور بغیر کسی سزا یا جرمانے کی ادائیگی کئے وطن واپس چلے جائیں۔ اس طرح وہ اپنے اصل ویزے پر قانونی طور پر مملکت دوبارہ واپس آ سکیں گے۔

دریں اثن ہندوستانی ویلفیئر کمیونٹی قونصلر انیل نوٹیال نے بھی اس امر کی تصدیق کی کہ غیر قانونی تارکین وطن کیلئے مہلت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ ادھر ایتھوپیا کے دفتر خارجہ نے اعلان اور تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے غیرقانونی تارکین کیلئے 30 دن کی مزید مہلت دے دی جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے شاہی فرمان کے اجرا پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے انتہائی ممنون ہیں اور اسے ایک مستحسن اقدام قرار دیتے ہیں۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ 24 جولائی تک سفارتخانہ پاکستان سے وزٹ ویزوں پر آئے 62805 غیر قانونی مقیم کو واپسی کیلئے دستاویزات کا اجرا کیا گیا جبکہ 43 ہزار 579 افراد کو ایگزٹ ٹریول ڈاکیومنٹ دیئے گئے۔ 15998 افراد کے پاسپورٹس کی تجدید کی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں