متحدہ اور تحریک انصاف کا کراچی میں خفیہ الائنس رہا، سعید غنی کا دعویٰ

10:44 AM, 18 Sep, 2017

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا خفیہ الائنس رہا ہے۔ پی ٹی آئی نے جب اسمبلی سے استعفے دئیے تب ایم کیو ایم کی خواہش تھی کہ استعفے قبول کیے جائیں۔

ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کی اکثریت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ساتھ ہے اگر وزیر اعظم تبدیل ہو سکتا ہے تو اپوزیشن لیڈر بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں فاروق ستار نے کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے جلد فیصلہ ہو جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں