چنئی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے پرستاروں کو ایک ہاتھ سے پش اپس کا چیلنج دے دیا۔ انھوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک ہاتھ سے پش اپس کر رہے ہیں۔ انھوں نے شائقین سے سوال کیا ہے کہ ان میں سے کتنے اس انداز میں ایکسر سائز کر سکتے ہیں۔
How many one handed push ups can you do? ???? #TrainToLive #LiveToTrain ???? pic.twitter.com/gnQEk7cdiE
— Virat Kohli (@imVkohli) September 16, 2017
ویرات کوہلی اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دیتے اور انھوں نے شائقین سے بھی یہی کہا ہے کہ وہ بھی تندرستی کیلئے باقاعدہ سے ورزش کیا کریں۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی کا شمار دنیائے کرکٹ کے سب سے فٹ کھلاڑی اور مایہ ناز بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی کارکردگی اور فٹنس لیول بڑھانے کیلئے سالوں محنت کی تو اس مقام تک پہنچے۔ 28 سالہ ویرات کوہلی نے اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے نا صرف اپنی خوراک کو کنٹرول کیا بلکہ چٹ پٹے اور مرغن کھانوں سے اجتناب کیا بلکہ سالوں پہلے سافٹ ڈرنکس پینا بھی چھوڑ دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں