الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں بائیو میٹرک مشینوں کے تجربہ کو کامیاب قرار دیدیا

09:16 AM, 18 Sep, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے مطابق 12 فیصد ووٹوں کی نادرا کے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق تصدیق نہیں ہو سکی۔ ووٹرز نے بائیو میٹرک ووٹنگ میں دلچسپی لی۔ این اے 120 کے 39 پولنگ سٹیشنز پر 100 بائیو میٹرک مشینیں استعمال کی گئیں پائلٹ پراجیکٹ کی تفصیلی رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کی جائیگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک مشینوں کے اعداد و شمار کچھ اس طرح سے ہیں کہ 22 ہزار 102 ووٹرز میں سے 19 ہزار 483 ووٹرز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 2 ہزار 611 ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق نہیں ہو سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں