کلثوم نواز کی کامیابی، شہباز شریف کی عدم موجودگی پر سیاسی حلقے حیران

کلثوم نواز کی کامیابی، شہباز شریف کی عدم موجودگی پر سیاسی حلقے حیران

لاہور: این اے 120کی اہم نشست کے نتائج کا اعلان ہو گیا لیکن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عدم موجودگی پر سیاسی حلقے حیران ہیں ۔ جیت کے جشن میں نواز شریف کے بھائی اورکلثوم نواز کے دیور شہباز شریف کہیں نظر نہ آئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کمپین میں تو ضابطہ اخلاق کے باعث حصہ نہ لے سکے لیکن کمپین ختم ہونے اور نتائج آنے کے بعد بھی منظرعام سے غائب رہے۔

گنتی مکمل ہونے پر جیت کی خبر آئی تو شہباز شریف نے کلثوم نواز کو ٹویٹر پر مبارکباد دینے پر ہی اکتفا کیا نہ تو کوئی بیان دیا نہ ہی کہیں خوشی مناتے نظر آئے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں