آن لائن ٹرولنگ نے ان کے ذاتی تعلقات پر اثر ڈالا ہے:ملائیکا اروڑا

11:52 PM, 18 Oct, 2024

بھارت:بھارتی اداکارہ اور ڈانسر ملائیکا اروڑا نے تسلیم کیا ہے کہ آن لائن ٹرولنگ نے ان کے ذاتی تعلقات پر اثر ڈالا ہے۔ ایک انٹرویو میں ملائیکا نے بتایا کہ وہ ٹرولنگ اور تنقید کا سامنا کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی تیار کر چکی ہیں  جس میں وہ خود کو مضبوط بناتی ہیں، منفی باتوں کو نظرانداز کرتی ہیں  اور اپنی زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔

ملائیکا کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات کی زندگی اور رشتے اکثر میڈیا اور لوگوں کی دلچسپی کا مرکز ہوتے ہیں، جو بعض اوقات حد سے زیادہ مداخلت کا باعث بنتے ہیں۔ اس توجہ اور تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود وہ خود کو ان چیزوں سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ملائیکا نے مزید کہا کہ چونکہ شہرت کے ساتھ تنقید اور میڈیا کی نظر میں رہنا معمول کی بات ہے، اس لیے وہ اپنے تعلقات کے بارے میں خبروں اور ٹرولنگ کے شور سے خود کو الگ رکھتی ہیں۔ یاد رہے کہ ملائیکا کی ارباز خان سے شادی 2017ء میں ختم ہوئی تھی اور بعد میں ارجن کپور سے تعلقات پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 
 

مزیدخبریں