طالبان کی واپسی نے امن کو متاثر کیا ہے:عطاتارڑ

07:39 PM, 18 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے حالیہ بیان میں ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی واپسی نے امن کو متاثر کیا ہے، اور یہ کہ ان کی واپسی کے ذمہ دار سابقہ حکومت کے افراد ہیں جو اب اپنی سزائیں بھگت رہے ہیں۔ 

انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کا ذکر کیا، جس کے ذریعے ماضی میں دہشت گردی پر قابو پایا گیا تھا۔ تارڑ نے خاص طور پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی سیاست میں مشغولیت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال اٹھایا کہ موجودہ حالات کی ذمہ داری کس پر ہے۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف  نے طالبان کو  ملک میں بسایا،  سانحہ اے پی ایس کےبعد نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا، نیشنل ایکشن پلان کےتحت کراچی کا امن بحال ہوا، نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔

مزیدخبریں