ترکیہ میں بس حادثہ،6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،25 زخمی

07:16 PM, 18 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

انقرہ :ترکیہ کے وسطی صوبے اکسارے میں ایک بس کے حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ انقرہ موٹر وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک بس جو مغربی صوبے بالی سیر سے مشہور سیاحتی مقام کپاڈو شیا کی طرف جا رہی تھی  الٹ گئی۔

گورنر مہمت علی کمبوزوگلو نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں، لیکن ابھی تک اس کی اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی۔

 یہ واقعہ علاقے میں شدید افسوس کا باعث بنا ہے۔

مزیدخبریں