تمام جماعتیں آئینی ترمیم کے مسودے پر متفق ہو چکی ہیں اور جو ڈرافٹ تیار ہوا ہے وہ تقریباً حتمی ہے:فاروق ستار

07:10 PM, 18 Oct, 2024

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں آئینی ترمیم کے مسودے پر متفق ہو چکی ہیں اور جو ڈرافٹ تیار ہوا ہے، وہ تقریباً حتمی ہے۔

 خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے کی تجویز ایم کیو ایم کی تھی، جس پر زیادہ تر ارکان نے اتفاق کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہو چکا ہے اور کل کا ڈرافٹ سب کو قابل قبول ہے، جبکہ تحریک انصاف نے اس پر کسی تکنیکی اعتراضات کے بجائے صرف سیاسی بنیادوں پر مخالفت کی ہے۔

تاہم، ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی وضاحت کی کہ جب تک مسودہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش نہیں کیا جاتا، اسے حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
 
 

مزیدخبریں