ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ، چالان میں ہاف سنچریاں کرنےوالی گاڑیاں پکڑی گئیں

06:36 PM, 18 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ، چالان میں ہاف سینچریاں کرنےوالی گاڑیاں پکڑی گئیں۔
مال روڈ لاہور پر  ای چالان میں ہاف سنچریاں کرنےوالی گاڑیاں پکڑی گئیں، کار ڈرائیور نے 75 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی اور اس وجہ سے   35800 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔


اس بارے میں عمارہ اطہرنے کہاکہ  اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی۔


رپورٹ کے مطابق  51 مرتبہ ٹریفک سگنل، لین لائن اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد،62 ای چالان نادہندہ گاڑی کو 28200، 61 ای چالان پر 28300 جرمانہ عائد  42 ای چالان پر 20200 جبکہ 55 ای چالان پر 27500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا

مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود  ہیں۔عمارہ اطہر کاکہنا ہےکہ  ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہوسکتے۔

مزیدخبریں