اسلام آباد :بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور ن لیگ کے درمیان آئینی ترمیم پر اتفاق ہو گیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ یہ ترمیم عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔ بلاول نے بتایا کہ مسودہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جس میں ان جماعتوں کی جوڈیشل اصلاحات کے حوالے سے تجاویز شامل ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم سے امید ظاہر کی کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے جائز مطالبات کو تسلیم کریں گے۔
بلاول نے عزم کیا کہ اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے وہ آئینی ترامیم کو منظور کرانے میں کامیاب ہوں گے اور یہ ایک اہم موقع ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں، جو پہلے کبھی پورے نہیں ہوئے۔