سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ :پاکستان میں پہلی بار سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی

06:08 PM, 18 Oct, 2024

کراچی:پاکستان میں پہلی بار سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی ہے۔ عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 280,900 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,572 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 240,826 روپے ہو گئی۔

عالمی سطح پر بھی فی اونس سونے کی قیمت 2,700 ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے اور 2,712 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقعات کی وجہ سے سونے میں سرمایہ کاری بڑھ گئی ہے۔
 

 
 
 
 
  
 

مزیدخبریں