نوح بٹ کا وطن واپس آتے ہی شاندار استقبال،کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا

نوح بٹ کا وطن واپس آتے ہی شاندار استقبال،کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا

فیصل آباد :نوح بٹ کا وطن واپس آتے ہی شاندار استقبال،کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، جس پر فیصل آباد ایئرپورٹ پر شہریوں نے انہیں  خوش آمدید کہا۔ لوگ ان کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔

نوح بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اولمپکس میں شرکت نہیں کر سکے کیونکہ فیڈریشن کو بین الاقوامی مقابلوں کی اجازت نہیں ملی۔ ان کا عزم ہے کہ وہ اگلے سال جرمنی میں ورلڈ کلاسک چیمپئن شپ بھی جیتیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سپورٹس اداروں کو فیڈریشن کے معاملات جلد حل کرنے چاہئیں تاکہ وہ مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔


 نوح بٹ نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ انہیں ویٹ لیفٹنگ میں حصہ نہیں دیا گیا، مگر پاور لفٹنگ میں انہوں نے 4 گولڈ میڈل جیتے ہیں اور آئندہ مقابلوں میں مزید کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مصنف کے بارے میں