آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور 

05:11 PM, 18 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

خورشید شاہ   کی زیر صدارت پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا، جہاں سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

خورشید شاہ نے اس بارے میں کہاکہ  سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مجھے علم نہیں، سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر اتفاق کرلیاگیا ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ  مسودہ  کل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں