صارفین کے لیے خوشخبری ، انسٹاگرام پر ایک نئے فیچر کی آزمائش 

03:39 PM, 18 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:انسٹاگرام نے ایک نئے فیچر "سوشل ڈائری" کی آزمائش شروع کی ہے، جو صارفین کو اپنی سرگرمیوں کا ریکارڈ فراہم کرے گا۔

یہ فیچر انسٹاگرام پروفائل پر موجود ہوگا، جہاں صارفین اپنی پسندیدہ ریلز، پوسٹس اور ویڈیوز کو دیکھ سکیں گے۔ مزید یہ کہ انباکس میں موصول پیغامات کا بھی ریکارڈ یہاں دستیاب ہوگا۔

اگرچہ انسٹاگرام نے اس فیچر کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی محدود آزمائش جاری ہے۔

 یہ فیچر صارفین کے لیے ایک قیمتی اضافہ ثابت ہو سکتا ہے، جو انہیں اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا تجزیہ کرنے میں مدد دے گا۔

مزیدخبریں