لاہور ، چور 16 کروڑ سے زائد کے زیورات اور نقدی لے اڑے

لاہور ، چور 16 کروڑ سے زائد کے زیورات اور نقدی لے اڑے

لاہور : لاہور کے علاقے ساندہ میں ایک گھر سے چور کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق اس واردات میں تقریباً 16 کروڑ 5 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ واردات کے وقت گھر کے افراد باہر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چور کچن کے بیرونی دروازے کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر سے 575 تولے سونے کے زیورات، 150 تولے چاندی، اور 40 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت ان کا اور ان کی بہنوں کا زیور والدین کے گھر میں موجود تھا، جسے چور لے کر فرار ہو گئے۔

مصنف کے بارے میں