لندن : قومی ایئر لائن پی آئی اے کے آٹھ سابق ملازمین نے لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے۔
عدالت نے انہیں مجموعی طور پر پانچ لاکھ پاونڈ (تقریباً بیس کروڑ پاکستانی روپے) ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا۔ یہ ملازمین دو سال پہلے برطرف کیے گئے تھے اور انہوں نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ ان کی برطرفی غیر منصفانہ تھی۔
رپورٹ کے مطابق، یہ ملازمین پی آئی اے کے ساتھ پانچ سے پندرہ سال تک کام کر چکے تھے۔ عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پی آئی اے کو ہرجانے کی یہ رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔ ایئر لائن نے عدالت کے سامنے تسلیم کیا کہ وہ ان آٹھ ملازمین کو یہ رقم دیں گے۔