کرنٹ اکاؤ نٹ خسارہ 13ماہ کی کم ترین سظح پر، مہنگائی میں مزید کمی ہو گی، سٹیٹ بینک

کرنٹ اکاؤ نٹ خسارہ 13ماہ کی کم ترین سظح پر، مہنگائی میں مزید کمی ہو گی، سٹیٹ بینک

کراچی :  مرکزی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور جاری کھاتے کا خسارہ 13 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2023-24 کے لیے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح مئی 2023 میں 38 فیصد کی بلند سطح سے کم ہو کر جون 2024 میں 12.6 فیصد پر آگئی ہے۔ تاہم، کم بچت، پست سرمایہ کاری، سازگار کاروباری ماحول کی کمی، تحقیق و ترقی کی عدم موجودگی، کم پیداواریت، اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات معیشت کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کے عمومی معاشی حالات میں بہتری آئی ہے، جس کی وجہ استحکام کی پالیسیوں، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات، بے یقینی میں کمی، اور عالمی معیشت کے سازگار حالات ہیں۔ زرعی پیداوار میں اضافہ بھی بہتر معاشی نتائج میں مددگار ثابت ہوا ہے، جس سے مالی سال 2024 کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں معتدل بحالی ہوئی۔

رپورٹ میں یہ توقع بھی ظاہر کی گئی ہے کہ ملک کے بیرونی کھاتے کی صورتحال مزید مستحکم ہوگی، کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئے گی، اور مالی سال 2025 میں مہنگائی کے دباؤ میں کمی کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں