گرپتونت سنگھ قتل سازش : امریکی عدالت نے را اہلکار پرفرد جرم عائد کردی

گرپتونت سنگھ قتل سازش : امریکی عدالت نے را اہلکار پرفرد جرم عائد کردی

واشنگٹن : امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے ایک اہلکار وکاس یادو پر سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

 امریکی حکام کے مطابق وکاس یادو، جو 'را' کے لیے کام کر رہا تھا، پر نیویارک میں سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ یادو کو خفیہ کوڈ "سی سی ون" سے جانا جاتا تھا۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ 'را' کے اہلکار پر امریکا میں فرد جرم عائد کی گئی ہو۔ اس سے قبل ایک اور بھارتی ایجنٹ نکھل گپتا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جو اب بروکلین کی جیل میں ہے۔

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں، جو خالصتان تحریک کے حامی ہیں، نے کہا کہ وکاس یادو پر فرد جرم عائد ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی حکومت امریکا کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہے اور خالصتان کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ خالصتان کے لیے ریفرنڈم کی مہم جاری رکھیں گے اور ان سازشوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

مصنف کے بارے میں