کراچی :کراچی میں منکی پاکس کے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ لیبیابراستہ مسقط سے کراچی پہنچنے والے 3 مسافر وں میں منکی پاکس کی شناخت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کےمطابق منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کے جسموں پر منکی پاکس کی ابتدائی علامات موجود ہیں۔
ان تینوں مریضوں کو ایئرپورٹ سے سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال نیپا منتقل کر دیا گیا۔مسافر اومان ایئر لائن کے ذریعے سے کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے۔