امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،او آئی سی  کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

 امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،او آئی سی  کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ
سورس: File

جدہ :او آئی سی نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی  کا مطالبہ کیا ہے۔  او آئی سی اجلاس میں  اسلامی تعاون کی تنظیم  نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی تعاون کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے کہا ہے کہ او آئی سی مسئلہ فلسطین کا فوری حل چاہتی ہے۔  ان کاکہنا تھا کہ  اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیلی حملوں سے فلسطینی عوام کو نامساعد حالات کا سامنا ہے۔ 

انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، او آئی سی فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے آگے بڑھے۔  اسرائیلی فورسز کا غزہ میں ہسپتال پر حملہ شرمناک عمل ہے۔ فلسطینیوں کو ان کے حقوق دیے جائیں۔ 

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا اسرائیل 1967 کی قرارداد کا احترام کرے۔ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جائے۔

اسرائیلی فورسز کا غزہ میں ہسپتال پر حملہ شرمناک عمل ہے، فلسطینیوں کو ان کے حقوق فراہم کئے جائیں۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان فلسطین پر حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی فورسز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی میں ملوث ہیں، مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے، اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کو فوری حل کرے، پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

مصنف کے بارے میں