ایرانی تیل کی سمگلنگ ، ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

09:17 PM, 18 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیاگیا۔ پنجاب حکومت نے ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیاہے ۔


 قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں  نے   بڑی کارروائی کی ہے۔  

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ایرانی تیل کی سمگلنگ کرنے والی  157 گاڑیوں قبضے میں لے لی گئیں، 84 ایف آئی آر درج  کی گئی ہیں۔112 گرفتار 6 لاکھ 80 ہزار 270 لیٹر ایرانی تیل برآمد کر لیا گیا ۔

مزیدخبریں