پیرس: بم کی افواہ اورحملے کی دھمکی کی وجہ سے فرانس کے6 ایئر پورٹس خالی کرالیے گئے ۔ فرانس کے ایئر پورٹس کو بم سے اڑانے کی افواہ کے فوری بعد خالی کرالیاگیا اوراس وجہ سے ایئر پورٹ پر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور انتظامیہ کے فوری ایکشن کی وجہ سے ٹرمینلز کو مسافروں نے فوری خالی کردیا۔ تاہم کوئی ایسا نقصان نہیں ہوا اور سکیورٹی نے بعد میں اطلاع دی کہ یہ محض افواہ تھی اس لیے کسی صورت خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اس وجہ سے لگ بھگ چھ ایئرپورٹس کوخالی کرایاگیا اور بھگدڑ مچی لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔ لوگوں کے ٹرمینلز خالی کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ فرانس بھر کے ہوائی اڈوں کو بم کی افواہ کے بعد خالی کر دیا گیا جس سے لاکھوں افراد افراتفری کاشکار ہوئے ۔
بم کی افواہ کا واقعہ ایسے وقت ہوا جب جب ملک میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔بم کی دھمکی کی باقاعدہ ای میل کی گئی تھی لیکن اس بارے میں تحقیقات ہورہی ہیں اور مزید کچھ نہیں بتایاگیا۔
فرانس میں لی لی، لیون، نانٹیس، نائس، ٹولوز اور پیرس کے قریب بیواس ہوائی اڈوں کو حملے کی دھمکی کے بعد خالی کرایا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے 6 ہوائی اڈوں کو حملے کی دھمکیاں ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھیں جس پر حکام نے ہوائی اڈّے خالی کروا کر بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیک بھی کروایا۔حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی خطرے سے محفوظ رہنے اور شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے۔حکام نے بتایا کہ کسی ایئرپورٹ سے کوئی خطرناک مواد نہیں ملا۔ ایک مشکوک بیگ ملا جو خالی تھا۔ تمام ہوائی اڈوں کو کلیئرنس کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔
ملک میں گزشتہ ہفتے چھرا گھونپنے کے واقعے کے پیش نظر اضافی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔گذشتہ کچھ عرصے میں فرانس میں بم یا اس سے ملتے جلتی افواہیں زیر گردش ہیں اور لوگ خوفزدہ ہیں۔ سکیورٹی حکام اگرچہ الرٹ ہیں لیکن کوئی باقاعدہ کریک ڈائون نہیں ہوا ناہی کوئی پکڑا گیا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر وزیر اعظم، دیگر اہم حکومتی ارکان کے ساتھ ساتھ اعلیٰ فوجی اور انسداد دہشت گردی کے حکام کے ساتھ ایک خصوصی سکیورٹی میٹنگ بھی کی۔ اس نے ابتدائی طور پر البانیہ کے شہر تیرانا میں مغربی بلقان کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا منصوبہ بنایا تھا۔ فرانسیسی حکام نے سکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط کیا ہے تاکہ لوگ بڑے نقصان سے محفوظ رہیں۔