سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
سورس: File

کراچی:  بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔


آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 6 ہزار 400 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد  10گرام سونےکا بھاؤ5  ہزار 487روپے اضافے سے ایک لاکھ 77ہزار 40 روپے ہو گیا جبکہ  ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار500 روپے ہوگئی۔

 
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ  36  ڈالر اضافے سے 1 ہزار 959 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی اور ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک ہزار 900 روپےکم ہوا تھا جس کے بعد 10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 629 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہوگئی تھی۔

مصنف کے بارے میں