ایکس پر 'نیا اکاؤنٹ بنانے، لائک اور ری پوسٹ ' کرنے کیلئے اب ادائیگی کرنا پڑے گی

ایکس پر 'نیا اکاؤنٹ بنانے، لائک اور ری پوسٹ ' کرنے کیلئے اب ادائیگی کرنا پڑے گی
سورس: File

 سان فرانسسکو:  سوشل میڈیا پلیٹ فارم X، جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، اب ایک  نئے سبسکرپشن ماڈل کی جانچ کرےرہا ہےجس کے تحت وہ بنیادی خصوصیات کے لیے $1 سالانہ فیس وصول کرے گا۔

ایکس کی جانب سے اعلان کی اگیا ہے کہ ایک نئی سبسکرپشن "ناٹ اے بوٹ" کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، جس کے تحت  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ویب ورژن پر لائکس، دوبارہ پوسٹ کرنے یا دوسرے اکاؤنٹس کی پوسٹس کا حوالہ دینے اور بک مارکنگ پوسٹس کے لیے صارفین سے چارج کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے کہا کہ نئے سبسکرپشن ماڈل کو متعارف کرانے کا مقصد بوٹس اور اسپامرز کا مقابلہ کرنا ہے۔

 ایکس کے مطابق اس نئی سبسکرپشن کے لئے شرح تبادلہ کی بنیاد پر ایک ملک سے دوسرے ملک میں فیس مختلف ہوگی۔

اس ٹیسٹ کے اندر، موجودہ صارفین متاثر نہیں ہوتے ہیں لیکن نئے صارفین جو سبسکرائب نہیں کرنا چاہتے وہ صرف پوسٹس دیکھ اور پڑھ سکیں گے، ویڈیوز دیکھ سکیں گے اور اکاؤنٹس کو فالو کر سکیں گے لیکن وہ کسی پوسٹ کو  لائیک، کوٹ، ری پوسٹ یا بک مارک نہیں کر سکیں گے۔ 

ایکس نے کہا کہ نیا طریقہ سب سے پہلے نیوزی لینڈ اور فلپائن کے صارفین کپر آزمائش کی جا رہی ہے۔  دیگر ممالک میں اس نئے پروگرام کو متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

مصنف کے بارے میں