کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ ہو گیا ۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینگ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے47 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب ٹریڈنگ کےدوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 روپے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 277 سے بڑھ کر 280 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔