نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کے اسپتال میں دھماکے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں سے 'خوفزدہ' ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہسپتال پر حملے میں سینکڑوں معصوم فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ا قوام متحدہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک سخت مذمت کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ 'میں آج غزہ میں ہسپتال پر حملے میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کی ہلاکت سے خوفزدہ ہوں، جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔'
“Hospitals and medical personnel are protected under international humanitarian law.”
— United Nations (@UN) October 17, 2023
-- @antonioguterres after hundreds of civilians are killed in strike on hospital in Gaza on Tuesday. pic.twitter.com/4DLOKiIYS8
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنل نے کہا کہ ہسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
سیکریٹری جنرل انتونیوگوترس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ کے ایک ہسپتال پر ہونے والے حملے میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کی شہادت سے بہت خوفزدہ ہوں، جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ میرا دل متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ ہسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
I am horrified by the killing of hundreds of Palestinian civilians in a strike on a hospital in Gaza today, which I strongly condemn. My heart is with the families of the victims. Hospitals and medical personnel are protected under international humanitarian law.
— António Guterres (@antonioguterres) October 17, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔